محسن نقوی آیا تو مفاہمت بھو ل جائیں، تحریک انصاف نے حکومت کو خبردار کردیا

محسن نقوی آیا تو مفاہمت بھو ل جائیں، تحریک انصاف نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن اب اس پر تحریک انصا ف نے حکومت کو خبردار کردیا ہے اور اسد قیصر نے کہاکہ اگر حکومت محسن نقوی کو وزیر داخلہ بناتی ہے تو پی ٹی آئی سے مفاہمت بھول جائے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ تحریک انصاف کی کسی سے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کاجائے گا، ہمیں قانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پرمجبورکیاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں