اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آصف علی زرداری باضابطہ صدر پاکستان بن گئے اور انہوں نے دوسری بار صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےان سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف بھی سٹیج پر موجود تھے،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔سابق صدر عارف علوی ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ نے بھی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
