لاہور (نمائندہ خصوصی ) حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج پر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ جبکہ لطیف کھوسہ کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیاگیا، ان کی گرفتاری کی اطلاع شہبازکھوسہ نے دی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حمایت یافہ رکن پنجاب اسمبلی فرحت عباس کو بھی تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
