اسلام آبا(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے آتے پیٹرول 11روپے بڑھ چکا ہے،عہدوں کی بندربانٹ ہوگئی ،سوال ہے عوام کو کیاملے گا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اس حکومت کا ٹیسٹ کیس پہلے رمضان سے 15رمضان کے دوران ہوگا، عوام کو اب تک ریلیف ملا ہے نہ ہی آگے کوئی ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ فارم45اورفارم 47میں آپ صرف چھولے کھا سکتے ہیں، ہمیں اب اس مولا جٹ کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ جس نے احتجاج کرنا ہے کر لے سوال یہ ہے کہ عوام کو کیا ملے گا؟۔آصف زرداری کی مرہون منت شہبازشریف وزیراعظم بنے تھے، آج بھی شہبازشریف کو ن لیگ نے وزیراعظم کیلئے نامزد نہیں کیا تھا، آئینسٹائن کا نام استعمال کر کے آصف زرداری نے شہبازشریف کاکام اتاردیا ہے ۔ نوازشریف کو وہی کردار ہے جوآگے شہبازشریف کا ہونا ہے۔انکا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی تحقیقات مزید تیز ہوں گی، خیبر پختونخوا کے وزیراعلی بھی بہت جلد پریشانی میں نظر آرہے ہیں ۔
