خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کومفید مشورہ دیدیا

خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کومفید مشورہ دیدیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کومفید مشورہ دیدیا اور کہاہے کہ پی ٹی آئی نفرت، جھوٹ تقسیم سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھلیں۔
اپنے ایک بیا ن میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کرے تاکہ راستے کھل سکیں، جنرل مشرف سے جنرل راحیل شریف اور پھر جنرل قمر باجوہ تک کے تینوں ادوار میں بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے در دولت سے رشتہ جوڑ کر اقتدار کے حصول کا کھیل رچایا اور تیسری کوشش میں کامیاب قرار پائے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ بھی اپنی اداں پہ ذرا غور کریں، ہم جو کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔مزید کہا کہ نفرت، تعصب، جھوٹ، تقسیم اور تشدد سے برت کا اعلان کریں تاکہ راستے کھل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں