لاہور( جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے صوبائی دارلحکومت میں عربی کیلیگرافی کے لباس کی وجہ سے ہجوم کے درمیان پھنسی خاتون کو نکالنے والی اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب نے شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اے ایس پی نے وزیراعلیٰ کواچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہااور انہیں نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
