سینیٹر ساجد میر نے توہین مذہب کیس میں سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا

سینیٹر ساجد میر نے توہین مذہب کیس میں سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سپریم کورٹ میں توہین مذہب کے کیس میں احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مبارک احمد ثانی کی ضمانت کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرے گی ۔

اس بات کا فیصلہ جماعت کے قائدین کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جس میں ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب سمیت قانونی ماہرین نے شرکت کی ۔

عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہ کہ فیصلے میں پیش کئے گئے قرآن کریم کے حوالے غلط اور بدنیتی پر مبنی ہیں‘قرآن کریم کے دیئے گئے حوالے ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے۔

فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان فریق بنے گی ۔اجلاس میں قاری خلیل الرحمن جاوید، حافظ مقصود احمد اور ملک سلیمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں