اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں ممنوعہ اسلحہ کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے اپنے لیے رعایت شرمناک قرار دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ممنوعہ اسلحہ کے خلاف کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا شرم کا باعث ہے، ممنوعہ اسلحہ لائسنس رکھنے کی کیٹگری میں میرا نام بغیر اجازت شامل کیا گیا،میں نے اس معاملے پر خط لکھا تھا جس کا جواب نہیں دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز موجود ،بڑی مشہور شخصیات کی بھی اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز موجود ہیں۔ آئی جی بھی پولیس کے قافلے کیساتھ سفر کرتا ہے۔ قانون کیساتھ مذاق کب تک جاری رہے گا۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ کے ارکان کو اجازت ہے کہ وہ میز پر اسلحہ رکھ کر بیٹھیں۔ جسٹس محمد علی نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عمر ایوب کی 15مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور