اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا، سابق صدر آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی میں مقابلہ متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور سے مزید امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے ہوگا جس بارے دونوں ایوانوں کے ارکان کوبھی مطلع کیا جاچکا ہے یادرہے کہ گزشتہ روز ہفتے کو صدارتی امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ایک بجے آویزاں کی جائیگی۔
