فورٹ عباس (جنرل رپورٹر) فورٹ عباس کے 20 سالہ معذور احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پروزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے ایکشن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے معذور فریادی کے گھر پہنچ کر اسے مریم نواز کی جانب سے الیکٹرونک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیے اوراحمد رضا کی مریم نواز کے ساتھ ویڈیو کال پر بات بھی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہری کو نوکری دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی اور اسے اپنا فون نمبر بھی دیا تاکہ اسے جب بھی ضرورت ہو تو مدد کے لیے کال کر سکے۔
