ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا انتقال کرگئے

ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا انتقال کرگئے

راولپنڈی (وقائع نگار)چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کے چھوٹے بھائی ملک رضا راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق بحریہ ٹاون کے سی ای او احمد علی ریاض ملک کے چچا ملک رضا جمعہ کو انتقال کر گئے۔ انکی نمازِ جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد سفاری تھری بحریہ ٹاون راولپنڈی میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔خیال رہے کہ ملک ریاض کے دوسرے بھائی میجر ریٹائرڈ طارق ملک 2014 میں انتقال کرگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں