وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا

وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پرسنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمی کے امیدوار عمر ایوب نے اعتراض قومی اسمبلی اسپیکر کو جمع کرادیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب نے اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا کہ فارم 47 میں ہیرا پھیری کر کے شہباز شریف کو حلقہ تحفے میں دیا گیا،وہ فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے، اس کے باوجود انہوں نے جعلی ایم این اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا لہذا وہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں