پشاور (نامہ نگار خصوصی ) خیبرپختونخوا کی کابینہ کے لیے ممکنہ اراکین کے نام سامنے آگئے اور 15 سے زیادہ ناموں میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں، گنڈاپورکابینہ کی تشکیل کے لیے یہ فہرست عمران خان کو آئندہ دنوں میں پیش کی جائے گی اور پھر ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کاکہناتھاکہ علی امین گنڈا پور کی پیر کو عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔
