bilawal

بلوچستان کے مسائل مل کر حل کرینگے ،بلاول،لاپتہ افراد بارے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی ایک جماعت انہیں حل نہیں کر سکتی ،سب ملکر یہ مسائل حل کرینگے ۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ تمام جماعتیں لاپتہ افراد کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیں،کوشش ہو گی کہ یہاں کے عوام کو مزید قربانیاں نہ دینی پڑیں ،نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرینگے ،وزیراعلیٰ کو ہدایت کرتا ہوں کہ سب سے پہلے گوادر کا دورہ کریں ،وہاں بہت نقصان ہوا ہے ،ان لوگوں کیلئے ریلیف کا اعلان کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں مکان کی چھت گر گئی،خاتون سمیت 3جاں بحق ،کئی ملبے تلے موجود

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں