سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک حادثہ سوات کے علاقہ مٹہ میں پیش آیا ،ایک خاتون اور دو مردوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ملبے سے 3زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں جان کو نکالنے کیلئے رسیکیو آپریشن جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : گھر سے میاں بیوی اور بچی کی لاشیں برآمد