راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ روات کے علاقہ سے گھر سے میاں بیوی اور بچی کی لاشیں برآمد ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ،ابتدائی تحقیقات میں یہی لگ رہا ہے کہ میاں بیوی اور بچی جنریٹر کے دھویں کے باعث دم گھٹ جانے سے دم توڑ گئے ،واقعہ کی دیگر پہلوﺅں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔
