لاہور(نامہ نگارخصوصی ) صوبائی دارلحکومت میں کل مقامی چھٹی کا اعلان کردیاگیا، یہ اعلان حضرت شاہ حسینؒ (میلہ چراغاں)کی مناسبت سے کیاگیا ، اس موقع پر ہفتے کو مقامی تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری تعلیمی اور ضلعی اداروں میں عام تعطیل ہو گی تاہم چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔
