صحافی عمران ریاض خان ایک اور مقدمے میں گرفتار

صحافی عمران ریاض خان ایک اور مقدمے میں گرفتار

لاہور (جنرل رپورٹر) معروف صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک اورمقدمے میں گرفتار کرلیاگیا، اب کی بار دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عمران ریاض کی زمان پارک میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی گئی جس کے بعد انہیںانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔عمران ریاض خان نے بھی مختصر گفتگو میں تصدیق کی کہ مجھے اب دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں