NA nawaz reached

قومی اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل،نواز شریف کے پہنچتے ہی ”چور چور “ کے نعرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ،شوروغوغا کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کے چناﺅ کا عمل جاری ہے ،اس دوران سنی اتحاد کونسل ارکان کے شدید نعرے بازی جاری ہے جس کے مقابلہ میں حکمران اتحاد ارکان بھی جوابی نعرے لگا رہے ہیں ،قائد ن لیگ نواز شریف بھی ایوان میں پہنچ چکے ہیں ،ان کے اندر داخل ہوتے ہی ایوان میں چور چور کے نعرے شروع ہو گئے ،ن لیگی ارکان جواب میںگھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی اجلاس ،سپیکر کیلئے رائے شماری شروع،سنی اتحادارکان کااحتجاج ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں