اسلام آباد (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ملک کے اصل مسائل پر بات ہی نہیں کر رہیں،کسی جماعت کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران بھی پاکستان کو درپیش مسائل کو نہیں اٹھایا گیا، ملک میں کرپشن پر کبھی کسی کو سزا نہیں ملی، سیاست دان ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑ کر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں۔
