وہ پاکستانی سیاستدان جو اپنے والد کے بعد بیٹے کیساتھ بھی ایوان کا حصہ بن گیا، تاریخ رقم

وہ پاکستانی سیاستدان جو اپنے والد کے بعد بیٹے کیساتھ بھی ایوان کا حصہ بن گیا، تاریخ رقم

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات کے دوران کئی رشتہ دار بھی ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑتے ہیں اور کئی کامیاب بھی ہوجاتے ہیں اور کسی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے لیکن پاکستان میں ایک ایسے سیاستدا ن بھی ہیں جو اپنے باپ کے بعد اب اپنے بیٹے کیساتھ ایوان میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جی ہاں، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سردار اویس احمد خاں لغاری نے آج رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کیا،ان کے ہمراہ ان کے بیٹےعمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن  قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔اس سے قبل 2002 میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں  لغاری دونوں بیک وقت ایم این  اے منتخب  ہوئے تھے اور  موجودہ اسمبلی کے اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری  دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں