گرفتار صحافی اسد طور کی قید میں بھوک ہڑتال شروع، تہلکہ خیز دعویٰ

گرفتار صحافی اسد طور کی قید میں بھوک ہڑتال شروع، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) معروف وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے صحافی اسد طور بھوک ہڑتال پر ہیں اور انکی حالت تیزی سے خراب ہورہی ہے۔ ایمان مزاری نے موقف اپنایاکہ تمام تر تفتیش کا ججز کی توہین سے کوئی تعلق نہیں،ان کے موکل پر اکاؤنٹ کے پاس ورڈ اور صحافتی ذرائع بتانے کےلیےدبائو ڈالا جارہا ہے، اسد علی طور بھوک ہڑتال پر ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد طور کی والدہ سے ملاقات کروانے کابھی حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں