حکومت کیلئے مزید پشیمانی، جے یوآئی کے بعد اے این پی بھی پارلیمانی انتخابات سے دستبردار ہوگئی

حکومت کیلئے مزید پشیمانی، جے یوآئی کے بعد اے این پی بھی پارلیمانی انتخابات سے دستبردار ہوگئی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) حکومت کے لیے مزید پریشان کن خبرآگئی ہے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعدعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار ی کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتے ہیں، اے این پی کے اراکین کسی انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ موجودہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی بھی پیشکش کی لیکن اے این پی اقتدار یا نشستوں کی سیاست نہیں کرتی، اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں