کراچی میں جمعہ سے ہفتے کی درمیانی شب تک بارش کا امکان

کراچی میں جمعہ سے ہفتے کی درمیانی شب تک بارش کا امکان

کراچی(نامہ نگار خصوصی )محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعہ صبح سے ہفتے کی درمیانی شب تک بارش کا امکان ظاہر کردیاہے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سٹیل ٹان اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شہر کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ہے، بارش کے پیش نظر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں