نوازشریف کو شکست سے دوچار کرنیوالے گستاسب خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بالآخر جاری کردیاگیا

نوازشریف کو شکست سے دوچار کرنیوالے گستاسب خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بالآخر جاری کردیاگیا

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو شکست سے دوچار کرنیوالے گستاسب خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بالآخر جاری کردیاگیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسر نے این اے 15 پر میاں نواز شریف سے جیتنے والے امیدوار شہزادہ گستاسب خان کو فارم 49 جاری کیا گیا۔ فارم 49 کے مطابق گستاسب خان نے 105259 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن اسلام آباد سے میاں نواز شریف کی عذرداری درخواست خارج کر دی گئی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں آر او این اے 15 کو فارم 49 جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں