ٹوکیو(فارن ڈیسک)جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے سیاسی وفاداری خریدنے کے لیے خفیہ فنڈ کے سکینڈلز میں معافی مانگ لی۔ ملک کی خبرایجنسی کیوڈو کے مطابق فومیو کیشیدا سیاسی اخلاقیات کونسل میں شرکت کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں ، جو آخری بار جولائی 2009 میں منعقد ہوئی تھی۔ کمیٹی ان قانون سازوں کے سیاسی اور اخلاقی طرز عمل کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے جنہیں غلط کام کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
Enter