لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی نے ملک میں جمہوری عمل اور الیکشن میں دھاندلی پر سوالات اٹھا دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فارم 45والوں کی نہیں فارم 47والوں کی حکمرانی ہے ،اب تو سب ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ نہ کر سکا ،غیر مستحکم جمہوریت سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی بلکہ مزید بگاڑ آ سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے تمام حلقے کھولنے کو تیار