اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سیاسی مخالفین کے مطالبے پر خیبر پختونخوا کے تمام حلقے کھولنے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہم کے پی کے تمام حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں ،عمران خان سے ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بات ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ ملکر دھاندلی کر رہا ہے ۔ہم ثبوت لیکر سپریم کورٹ جائیں گے ،پی ڈی ایم ون نے جو تباہی مچائی اب پی ڈی ایم ٹو کے دور میں اس سے بھی زیادہ تباہی ہو گی ،مریم نواز کو چوری کے مینڈیٹ پر حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری