غازی آباد( کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس میں مقابلہ ہوا جس میں ساتھی ڈاکوﺅ ں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق غازی آباد پولیس نے سولنگ روڈ ناکہ پر دو موٹر سائیکلوں 125 پر سوار چار افراد کو مشکوک جانتے ہو روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جسکی احمد عیش نام سے شناخت ہوئی،دوسرے تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گی۔برآمدہ موٹر سائیکل پڑتال ریکارڈ کرنے پر تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ نمبر 1041/24 میں جرم 392 میں پولیس کو مطلوب تھی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ فرار ساتھی ڈاکوﺅں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔
