اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیئے جو صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کئے گئے۔پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر کی خدمات انجام دیں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیئے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔
Enter