گڑھی خدا بخش (جنرل رپورٹر) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کئی منصوبوں اور روڈ میپ کے اعلانات پر سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا ردعمل بھی آگیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے مراد علی شاہ سے مریم نواز کے اعلانات بارے استفسار کیا تو ان کاکہناتھاکہ ہم نے کام کر کے دکھایا ہے، انہوں نے صرف اعلان کیا ہے، سندھ میں تیر کا نشان سب پر بھاری تھا، وزیراعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کو سپورٹ کریں گے لیکن ہم ان کے اتحادی نہیں ہیں، وفاقی کابینہ میں نہیں جا رہے۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو جتنے ووٹ پڑے ہیں ،اتنے کبھی نہیں پڑے،صوبے میں کام کر کے دکھایا ہے۔
