اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکری حکام پارلیمنٹ سے قانون سازی کرواتے رہے ، سیاسی استحکام کے لیے صرف سیاست دان نہیں باقی پلیئرز بھی ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق سابق وزیر دفاع کاکہناتھاکہ قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے اور قانون سازی کے لیے ان کے میس میں جاتے تھے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی کرواتے تھے، یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ سب کو سیاسی استحکام کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے، جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا وہی ہم بھگت رہے ہیں، نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔
