وہ 2یوٹیوبر جنہیں شیرافضل مروت نے بھی غداروطن قرار دیدیا

وہ 2یوٹیوبر جنہیں شیرافضل مروت نے بھی غداروطن قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں صحافی اور یوٹیوبر بھی اپنے اپنے نظریات کا پرچار کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایسے میں تحریک انصاف کے اہم رہنما بیرسٹرشیر افضل مروت نےیوٹیوبر عادل راجہ اور حیدر مہدی کو غدار وطن قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے صحافی نے سوال کیا تو شیرافضل مروت نے جواب دیاکہ عادل راجہ اورحیدرمہدی غدار وطن ہیں ،دونوں مسلسل پاکستان تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کررہےہیںاور نوجوانوں کو ورغلارہےہیں۔ ا ن کامزید کہناتھاکہ ایسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف انگلی اٹھتی ہے،ببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ یہ لوگ غدار وطن اور پاکستان دشمن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں