پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ،مریم نواز کو پہلے لاہور سے اپنی سیٹ جیتیں تو مبارکباد ضرور دوں گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس ووٹ ہی آخری ہتھیار ہے ،وہ سمجھتا ہے کہ اس کے ذریعے وہ ملک کو ٹھیک کرے گا ،نواز شریف پہلے لاہور سے اپنی سیٹ تو جیتیں ،پنجاب کے عوام اپنا مینڈیٹ واپس لیکر رہیں گے،نواز شریف کے کچھ لوگوں کو الیکشن میں ہروایا گیا اور شہباز شریف کے لوگوں کو جتوایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے طلب