sh waqas

شیخ وقاص کو بھی پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ وقاص اکرم کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نے شیخ وقاص کو راہداری ضمانت دے رکھی ہے اس کے باوجود گرفتاری کا خدشہ ہے ،درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے ۔عدالت نے کہا کہ آپ 18مارچ تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”خبردار !گنڈا پور کو گرفتار نہیں کرنا “پشاور ہائیکورٹ کا حکم ،اداروں سے جواب طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں