asad qaiser

تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے ہفتے کو عوام کو گھروں سے نکل کر ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرینڈ الائنس کی جانب جا رہے ہیں ،ہفتے کو ملک بھر میں عوام گھروں سے نکل کرانتخابی دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج کریں ،ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ شفاف الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہو ،عوام کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں منتخب کریں ،شفاف الیکشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان روسٹرم پر آ گئے،جج سے اہم مکالمہ ،نیب کی پھرتیوں پر بات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں