اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صرف سربراہ مملکت ہی بلا سکتے ہیں ،سپیکر کیسے سربراہ مملکت ہو گیا ،اجلاس طلب کرنا آئین کی صریحا خلاف ورزی ہو گا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ سپیکر نے اگر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے تو اس کو مشورہ دیتا ہوں کہ ایک بار پھر آئین پڑھ لے ،رائے ونڈ والے لاڈلے بابے کی بیٹی کو انتخاب غیر آئینی ہے کیونکہ اسمبلی ابھی پوری نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان روسٹرم پر آ گئے،جج سے اہم مکالمہ ،نیب کی پھرتیوں پر بات