راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف القادر ٹرسٹ کیس می سماعت کے دوران روسٹرم پر آ گئے ،جج سے کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے روسٹرم پر کھڑے ہو کر کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے ،8فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی اب ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس جلد مکمل ہو ۔جج نے کہا کہ خان صاحب آپ پہلے بتائیں کہ آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں ،عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تک چیک اپ نہیں ہوا ،جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ ڈاکٹر اتوار کو آئے گا اب کہا جا رہا ہے کہ اگلے اتوار کو آئے گا ۔عدالت نے عمران خان کی طبی معائنے اور دانتوں کے چیک اپ کی درخواست منظور کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”غلطیاں کرنے والا آج اڈیالہ جیل میں ہے،صدر پر آئین شکنی کے 2مقدمات ہونگے “