اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر آئین شکنی کے دو مقدمات درج ہونگے،سیاستدان اگر ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو کسی اور سے عزت کی توقع نہ کریں، اپنے دائرے میں نہ رہیں گے تو اداروں سے بھی حدود میں رہنے کی امید نہ رکھیں، پیپلز پارٹی اپنے بارے میں سوچتی تو پتا نہیں کیا کیا کر دیتے؟میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں،آصف زرداری صدر منتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ قائد عوام کو انصاف ملے گا،ذولفقار علی بھٹو کا ٹرائل نہیں عدالتی قتل ہوا تھا،اس کیس میں ایسا مضبوط فیصلہ دیا جائے کہ ایک مثال بن جائے اور آئندہ ناانصافی نہ ہو،یہ جوڈیشل ٹرائل نہیں بلکہ جوڈیشل قتل تھا،وکلا نے آج شواہد کے پہاڑ پیش کیے ،جج صاحبان کے سامنے تیزی سے ثبوت پیش کر رہے ہیں،امید ہے آخرکار شہید قائد عوام کو انصاف ملے گا،امید ہے عدالت خود پر لگے داغ کو دھوئے گی،ہمیں انصاف ملے گا تو اس ملک کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے ووٹ کیلئے مجھ سے رابطہ ہی نہیں کیا،اب وہ اعتراض کیسے کر سکتے ہیں،نو مئی والوں نے خود ہی بات کرنے سے انکار کیا اور خود اکیلے وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھے،صدر منتخب ہونے کے بعد آصف زرداری خود گورنرز منتخب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں،جیسے ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں ری رپلیس ہوں گی تو عارف علوی بھی تبدیل ہوں گے،میرا خیال ہے کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے،ایک مقدمہ اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ابھی گورنرز کی تقرری کا عمل شروع نہیں کیا،آصف زرداری صدر منتخب ہو کر گورنر کافیصلہ کریں گے،تمام ادارے آئینی دارہ کار میں رہ کر کام کریں،آئین میں رہتے ہوئے کام کرینگے تو پاکستان مضبوط ہو گا،اگرسیاست کے دائرے سے باہر جا کر سیاست کریں گے تو 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں،سیاست دانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنا پڑے گی،سیاسی اختلافات کے باوجودعزت نہیں کرینگے توکوئی ادارہ عزت نہیں کریگا،ہم ایک دوسرے کی عزت کرینگے توپاکستان کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے،آئین میں رہتے ہوئے کام کرینگے تو پاکستان مضبوط ہو گا،میں نے میں نے پہلے بھی ن لیگ کے ساتھ کام کیا،اب اگر کام نہیں کرتا تو مسائل حل کیسے ہونگے،قومی اسمبلی اور صدر کے انتخاب بھی بہت جلد ہو گا،وزیر اعلیٰ سندھ اورسپیکر شپ کاانتخاب ہو گیا ہے،اس پروسس کے بعد آصف زرداری کو حلف دلوائیں گے۔