پنجاب میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کرنے کی خبریں ،وزیر اعلیٰ آفس نے حقیقت واضح کر دی

لاہور(کرائم سیل)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی میڈیا پر ”فیک خبروں “کی نئی فیکٹری کھل گئی ہے اور ہر بدلتے لمحے جعلی افواہیں گردش کر رہی ہیں،ایسے میں پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کرنے اور صوبہ میں ایک ہی تعلیمی بورڈ بنانے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
“پاکستان ٹائم“کے مطابق مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس معطل کرنے کی خبریں منگل کو کو گردش کرنے لگیں تاہم وزیر اعلیٰ کے دفتر نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی منگل کو خبر نشر کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 7 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے ہیں۔دوسری طرف ترجمان چیف منسٹر آف نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جا رہے۔بیان میں تعلیمی بورڈز کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی بھی وضاحت کی گئی۔ترجمان چیف منسٹر آفس نے کہاکہ تعلیمی بورڈ کو ایک ہی صوبائی بورڈ بنانے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا، تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،نہ ہی مریم نواز نے ہدایت جاری کی،میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں