300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مریم نواز نے شاندار اعلان کردیا

300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مریم نواز نے شاندار اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاندار اعلان کردیا اور پہلے ہی خطاب میں اپنا وژن واضح کیا۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ وہ صارفین کو مہینے میں  300یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، حکومت انہیں سولر سسٹم مہیا کرے گی جس سے سسٹم پر لوڈ مزید کم ہوگا اور شہریوںکو بھی ریلیف ملے گا۔اس سے قبل حمزہ شہبازشریف نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت آگئی تو 300یونٹ تک استعمال کرنیوالوں کو بجلی مفت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں