لندن (نمائیندہ خصوصی)
مسلم لیگ ن کی حکومت رواں ہفتے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی وزارت اعظمی کا حلف اٹھاتے ہی کابینہ کا اعلان کرنے جارہی ہے۔
باخبر زرائع کے مطابق برطانیہ کے معروف قانون دان اور سابق چئیرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن بیرسٹر امجد ملک اوورسیز منسٹری کی دوڑ میں آگے ہیں انکے ساتھ ساتھ سینیٹر کیپٹن خالد شاہین بٹ، سابق ایم این اے اور سیکرٹری اوورسیز مسلم لیگ ن نورالحسن تنویر ، سابق کمشنر اوورسیز افضال بھٹی اور صدر مسلم لیگ ن زبیر گل کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے یہ منسٹری اوورسیز میں جواد سہراب ملک ، مخدوم طارق الحسن اور زلفی بخاری کے پاس رہی ہے۔ نواز شریف کے گزشتہ دور میں یہ منسٹری پیر صدرالدین راشدی اور عبدالرحمن خان کانجو کے زیر اثر رہی تھی۔
یہ امر قابل زکر ہے کہ بیرسٹر امجد نے چئیرمین اوپی ایف کے طور پر دور رس نتائج کے حامل اقدامات متعارف کروائے جنکی تارکین وطن اور سینئر قیادت نے دل کھول کر سراہا اور لکھ کر تعریف کی۔ انکے آنے سے اسی لاکھ تارکین وطن کی آواز پاکستان میں مضبوط ہوگی اور دادرسی کے زرائع ممکن ہوں گے۔
واضح رہے کہ پہلے دفعہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں اوورسیز پاکستانیوں کا ایک باب مخٹص کیا ہے اور سولہ اقدامات کی منظوری دی ہے جس میں پارلیمان میں نشستیں ، قبضہ کے خاتمے کی عدالتیں اور سرمایہ کاری کے ون ونڈو ڈیسک شامل ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک اس وقت مسلم لیگ ن میں صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار کی بطور چیف کوآرڈینیٹر معاونت کررہے ہیں۔