murad shah

”سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا،محترمہ بینظیر نے حوصلہ افزائی کی تو ہمت باندھی “

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے آج تیسری بار قائد ایوان منتخب کیا گیا جس پر شکر گزار ہوں ،کوشش کروں گا کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلوں ،تنقید کے بغیر اصلاح ممکن نہیں ہوتی ۔
وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ میں بیرون ملک تھا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا ،وہاں محترمہ بینظیر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ،انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی تو اس میدان میں آنے کی ہمت باندھی ،آصف زرداری جیل میں رہے،آغا سراج جیل سے آ کر اسمبلی چلاتے رہے ،ملک اس وقت بڑی مشکلات کا شکار ہے ،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ مسائل کے حل نکالے جائیں اور سب کو ساتھ لیکر چلا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کے احتجاج کا خوف،بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں