مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بارے عدالت سے بڑی خبر آ گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گذشتہ دس ماہ سے جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی خواتین رہنماوں سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید خان بارے اہم خبر آ گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاو گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید خان اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔لاہور پولیس نے تھانہ شادمان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ ملک کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں