اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر ہفتے اوراتوارکو بھی کھلے رہیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفٰی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کامقصد عازمین حج کو سہولیات پہنچنا ہے۔ دو مارچ سے اکتیس مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹرز کھلے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام پاسپورٹ کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی نو بجے سے ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
