لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 25فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت تھاجس کے بعد دس منٹ کی جانچ پڑتال کی گئی اور دونوں امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے ۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے مریم نواز اورسنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
