کراچی(نامہ نگار خصوصی )متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے اعلی تعلیم یافتہ اور کم عمر نوجوانوں کو اسمبلی میں پہنچا کر نئی روایت رقم کر دی،پی ایچ ڈی ہولڈرز اور انجینئرز بھی ایوان پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ایم کیو ایم نے 25سالہ ماسٹر ڈگری ہولڈر معاذ محبوب کو ایوان بھیج کر نئی روایت قائم کی ہے،انجینئر اور ڈبل ماسٹرز ڈگری ہولڈر عادل عسکری بھی ایوان میں نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔بیرون ملک سے تعلیم یافتہ اور علمی شعبے سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
