سپیکر کا انتخاب ، سندھ میں بھی ’تبدیلی‘ آگئی

سپیکر کا انتخاب ، سندھ میں بھی ’تبدیلی‘ آگئی

کراچی (نمائندہ خصوصی ) سندھ اسمبلی کے سپیکر کے معاملے میں بھی تبدیلی آگئی اور ایک دہائی بعد پیپلزپارٹی نے امیدوار تبدیل کرلیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مرادعلی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی نے دس سال سپیکر کی حیثیت سے کام کیا جو ایک ریکارڈ ہے، آغا صاحب نے کہا کسی اور کو موقع دیا جائے، ان کے والد صاحب بھی سپیکر رہے ،میری خواہش ہے کہ میں بھی سپیکر بنوں۔ مراد علی شاہ نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں