سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں ، عطا تارڑ

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں ، عطا تارڑ

لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے اسمبلی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں سنی اتحاد کونسل کی نہ تو نمائندگی تھی اور نہ مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ جمع کروائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئین میں درج مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ پہلے سے جمع کروانا ضروری ہے، سنی اتحاد کونسل نے فہرست جمع کرانے میں تاخیر سے کام لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں