کراچی(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا اور کہاہے کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، خود دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیر صدر الدین کو چیلنج کرتا ہوں وہ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میر مقابلے میں الیکشن لڑیں، حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی ماری ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
